اپوزیشن سے آٹے چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کیلئے تیار ہیں- بابر اعوان

اسلام آباد- مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ آٹے اور چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کے لئے تیار ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو روایات کے مطابق چلانے کے مطالبے پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جن روایات پر دنیا کی پارلیمان چلتی ہیں، ان پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اپوزیشن کیساتھ آٹے اور چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کے لئے تیار ہیں۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانچ اہم ایشوز پر اپوزیشن کے چھ ارکان کی جانب سے اظہار خیال کی اجازت مانگی تھی۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایوان میں پہلے اپوزیشن اور پھر حکومت کی جانب سے اظہار خیال کی پرانی روایت کو اپنایا جائے۔ پچھلے دو سال سے ایک رکن حزب اختلاف اور دوسرا حزب اقتدار کی روش قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے اصل مسئلہ پس پشت چلا جاتا ہے اور ایوان میں تلخی کا ماحول بن جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں