حسینہ واجد حکومت کیخلاف احتجاج میں ایک ہزار افراد ہلاک، 400 کی بینائی متاثر

 بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشیر صحت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوان ایک ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے جبکہ 400 سے زیادہ کی بینائی متاثرہ ہوئی ہے۔

ڈھاکہ کی میڈیا رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت میں صحت کی مشیر نورجہاں بیگم نے راجر باغ میں سینٹرل پولیس ہسپتال کے دورے کے موقع پر زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ہسپتال کے حکام اور ڈاکٹروں کے ساتھ زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کی ذمہ داری لینے اور زخمیوں کا مفت علاج کرنے کا وعدہ کیا ہے، ہم امریکا میں سیوا فاؤنڈیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، جن لوگوں کی بینائی ختم ہو گئی ہے یا ان کی آنکھوں میں تکلیف ہے ہم نے ان کی فہرستیں فاؤنڈیشن کو بھیج دی ہیں اور انہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے ڈاکٹر ان لوگوں کے علاج کے لئے بنگلہ دیش بھیجیں گے۔

صحت کی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کا علاج اصفہانی اسلامیہ آئی انسٹی ٹیوٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی اینڈ ہسپتال کے ساتھ ساتھ چٹاگانگ آئی ہسپتال اور دیناج پور میں کیا جائے گا، بہت سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں جن میں سے کچھ کو ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ افراد کے مناسب علاج کے لئے بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم منگوانے کے لئے مختلف ڈونر تنظیموں اور ورلڈ بینک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں امدادی آپریشنز معطل کر دیئے

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *