پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر ابوزر سلمان نیازی کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور کا جلسہ منسوخ کر دیا تھا اور اس سے قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا 22 اگست کو ہونے والا جلسہ منسوخ ہوا تھا۔