ہنگامی لینڈنگ کرنے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کے مسافر فلپائن روانہ

 شہر قائد میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کے مسافر فلپائن روانہ ہو گئے۔

قطر ایئر ویز کے 187 مسافر متبادل طیارے میں اینجلس سٹی روانہ ہوئے، دوحہ سے اینجلس سٹی کی پرواز کیو آر 926 نے آج صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

پاکستانی فضائی حدود میں بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا جس کے باعث قطر ایئر ویز کے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں