یوم دفاع و شہداء‘ہمیں پیار ہے پاکستان سے

تحریر:حسیب رضا
0302-7708437
وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہماری افواج ہمہ وقت چوکس اور ہوشیار ہے ہماری فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہو تا ہے جو اپنی پیشہ وارانہ امور میں کسی طور بھی کم نہیں 6ستمبر1965ءکو جب بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں فوج کشی کی تو یہی مادر وطن کے سپوت سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے اور دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے بلکہ انہیں نیست و نابود کر دیا ۔ستمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک کی فضا میں اور پاکستانیوں کے دل و دماغ میں پاک افواج کے بہادر شہیدوں ‘سپاہیوں اور غازیوں کی یادیں اور 1965ءکی جنگ میں پاک افواج کے کارنامہ اور ملک سے محبت کے قصے تازہ ہو جاتے ہیں قوموں اور ملکوں کی تاریخ میں کچھ ایسے دن ہوتے ہیں جو عام دنوں کے بر عکس بڑی قربانی مانگتے ہیں اور یہ دن وطن کے بہادر سپوتوں سے وطن کی حفاظت کےلئے تن من دھن کی قربانی کا تقاضا کرتے ہیں اور ما¶ں سے ان کے جگر گوشے اور باپ سے ان کی زندگی کا آخری سہارا قربان کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اور اسی طرح 6ستمبر پاکستان اور ہماری عسکری تاریخ کا ایک اہم دن ہے ۔جیسے پاکستانی قوم انتہائی ملی خوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے اور اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میںمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا تا ہے اور پوری قوم اس دن کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔حقیقت میں 6ستمبر کا دن تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفاع رکھتی ہیں اور پاکستان کی قوم اور پاک افواج نے 1965ءکی جنگ میں ثابت کر دیا تھا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔6ستمبر کی شب جب پاکستان کا ازلی دشمن بھارت اپنی بزدلی دکھاتے ہوئے رات کی تاریکی میں مادر وطن پر حملہ آور ہوا تو سرحدوں کے محافظ جاگ رہے تھے اور پاکستان کے محافظوں نے مکار دشمن کا خواب مٹی میں ملا کر رکھ دیا ۔بزدل بھارتی فوج کا ارادہ تھا کہ ہم صبح کا ناشتہ لاہور میں کریں گے لیکن ہمارے بزدل اور مکار دشمن کواندازہ نہ تھا کہ جس ملک کی بہادر فوج اور قوم سے ہم لڑنے کے لئے جا رہے ہیں وہ کٹ تو سکتی ہے لیکن جھک نہیں سکتی اور پاکستانی قوم اپنی فوج کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی نوجوان بچے سب اپنی پاک افواج کا ساتھ دینے کے لئے اپنے گھروں سے سر پر کفن باندھ کر نکل پڑے اور دشمن کو شکست دینے کےلئے اپنی فوج کا بھر پور ساتھ دیا ۔کھیم کرن اور چونڈہ میں شکست کے بعد مکار دشمن بھار ت نے سرگودھا پر فضائی حملہ کیا تو شاہینوں نے پلک جھپکتے ہی چار جہاز تباہ کر دیئے اور جس سے دشمن فضائیہ کی کمر ٹوٹ گئی جنگ ستمبر میں بی آر بی نہر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ثابت ہوئی اور جس طرح پاکستان کی بہادر فوج اور قوم نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی وطن کی محبت دلوں میں لے کر اپنے جسموں پر باردو باندھ کر ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے اور دفاع وطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا مکار اور بزدل دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا جو مکار اور بزدل دشمن پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لئے آئے تھے وہ ہمیشہ کے لئے ناکامی اور بد نما داغ اپنے سینے میں لے کر واپس گئے مکار دشمن بھار ت اس بات سے واقف نہ تھا کہ جو زمین شہداءکے لہو سے سیراب ہوئی ہے وہ بڑی زرخیز اور بڑی شاداب ہوتی ہے اس کے سپوت اپنی دھرتی کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو توڑنے اور اس کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اپنی جان قربان کر دیتے ہیں لیکن مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتے ۔پاک فوج کے ترجمان نے 6ستمبر کے حوالے سے جوٹویٹ کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی ¾ہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھا جائے گا ۔شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا ¾وطن کی حفاظت اور بقاءکےلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کیا جائے گا ۔ شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا ۔آج متحدپوری پاکستانی قوم پاک فوج اور مسلح سیکورٹی فورسز کے شہدوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ہمارے محفوظ کل کے لےے اپنا آج قربان کیا ۔شہید ہمارے اصل ہیروہیں ۔شہیدوں کو سلام ۔ہمیں پیار ہے پاکستان سے ۔پاکستان زندہ باد ‘پاک فوج پائندہ باد ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں