پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 22049 ہوگئی

لاہور:- پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 22049 جبکہ ہلاکتیں 514 ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں 222404 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9857 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 548 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 28 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 5801 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ سندھ کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

صوبہ پنجاب میں اس وقت 8133 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 8189، اسلام آباد میں 464، صوبہ بلوچستان میں 1321، خیبر پختونخوا میں 3499، آزاد کشمیر میں 71 جبکہ گلگت بلتستان کے 372 کنفرم کیس ہیں۔

اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 194 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 148، صوبہ پنجاب میں 144، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 21 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 49، بلوچستان کے 197، گگت بلتستان کے 279، اسلام آباد کے 56، خیبر پختونخوا کے 875، صوبہ پنجاب کے 2716 اور صوبہ سندھ کے 1629 شہری شامل ہیں۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں