بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سال کی عمر میں اداکار کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 7300 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
شاہ رخ خان کی اس فہرست میں شمولیت کا سبب ان کی مختلف شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاری ہے جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کرکٹ ٹیم اور پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ شامل ہیں۔
مالی کامیابی کے علاوہ شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر بھی سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں ان کے ٹوئٹر پر 44.1 ملین فالوورز ہیں، یہ تعداد اس فہرست میں شامل تمام ارب پتیوں اور مشہور شخصیات سے زیادہ ہے۔
شاہ رخ خان کا یہ سفر آسان نہیں تھا، ان کی ساتھی اداکارہ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک جوہی چاولہ کے مطابق ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مالی مشکلات کے باعث انہیں اپنی گاڑی بیچنی پڑی تھی کیونکہ ای ایم آئیز ادا نہیں ہو رہی تھیں۔
پیشہ ورانہ محاذ پر شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ سکرین شیئر کریں گے، یہ ان کی فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد پہلی بڑی مشترکہ فلم ہوگی۔